محبوب نگر میں گردوں کے امراض کی تشخیص کیلئے مفت طبی کیمپ

   

محبوب نگر۔/13 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعرات 14 مارچ کو عالمی ’’ کڈنی ڈے ‘‘ کے موقع پر ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر میں گردوں سے متعلق امراض کی تشخیص کی جائے گی۔ رام ریڈی ریزیڈنشیل ڈائرکٹر نے بتایا کہ مفت کیمپ صبح 9 تاایک بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ انہوں نے متاثرہ افراد سے شرکت اور استفادہ کی اپیل کی ہے۔ مفت تشخیص کے علاوہ ضروری مشورے بھی دیئے جائیں گے۔

ٹرین سے چھلانگ لگاکر
خودکشی کا واقعہ
گوداوری کھنی۔/13مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انترگاؤں منڈل کے موضع پیدم پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب 60 سالہ شخص کی نعش جی آر پی پولیس کوملی، منچریال منڈل کے سی سی سی کالونی کا ساکن جی نارائنا 60 سالہ سنگارینی ریٹائرڈ ملازم کی دو سال قبل بیوی فوت ہونے کے بعد سے علیل تھا ۔ علالت کی وجہ سے اور ایک زمین کے تنازعہ کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ریل چلنے کے دوران پٹریوں پر گر کر خودکشی کرلی۔ نارائنا کے بڑے بیٹے راجیش نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ نارائنا کو تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ راجیش کی شکایت پر جی آر پی پولیس سریش کمار نے کارروائی کی۔