محبوب نگر: کانگریس کے وعدوں پر مشتمل پوسٹرس کی اجرائی

   

محبوب نگر /21 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس قائد نے کانگریس کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے وعدوں پر مشتمل پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دی ۔ مہا لکشمی اسکیم کے تحت تمام خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے 500 روپئے میں گیاس سلینڈر ، خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا موقع ، تمام خاندانوں کو 200 یونٹ تک مفت برقی ، ریتو بھروسہ کے تحت کسانوں کو فی ایکر 15 ہزار روپئے ، اندرماں ہاوزنگ کے تحت بے گھر افراد کو مکانات کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے امداد و دیگر کئی ایک فلاحی اقدامات سے متعلق پوسٹرس کی اشاعت عمل میں لائی گئی تھی ۔ قائدین نے عوام سے ملاقات کرکے اسکیمات کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ اور کہا کہ ہم وعدوں پر عمل کرنے والوں میں سے ہیں ۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس نائب صدر عبیداللہ کوتوال ، ریاستی جنرل سکریٹریز سنجیو مدیراج ، ونود کمار ، سینئیر قائدین پی وینکٹیش ایڈوکیٹ ، خواتین ضلع صدر وسنتا ، اقلیتی ضلع صدر فیاض ٹاون صدر لکشمن یادو ، ایس ایس یو آئی ضلع صدر اویس احمد بی انیتا ریڈی ، چندر کمار گوڑ ، عظمت علی و دیگر موجود تھے ۔