محبوب نگر کو خوبصورت بنانا ، میرا نشانہ: سرینواس گوڑ

   

دیدہ زیب مناظر کے مشاہدہ کیلئے مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

محبوب نگر /21 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر محبوب نگر کو چاروں طرف ترقی دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ خوبصورت محبوب نگر میرا نشانہ ہے ۔ ان عزائم کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے کیا ۔ انہوں نے منگل کے دن مستقر محبوب نگر کے کئی ایک جنکشن پر 3 کروڑ کے صرفہ سے سجاوٹ کا کام شروع کیا ۔ جدید کلکٹریٹ کے روبرو بھوت پور روڈ پر پالکنڈہ بائی پاس کے شروع میں پستہ ہاوز کے قریب اپناپلی میں انہو ںنے مختلف فاؤنٹنس کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب محبوب نگر کے عوام کو دلکش ، خوبصورت و دیدہ زیب مناظر کے مشاہدہ کیلئے کیا جارہا ہے ۔ ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی وسیع سڑکیں ، خوبصورت ڈیوائڈرز ، سنٹرل میڈین سرسبز و شاداب سڑکوں کے اطراف درخت ، خوبصورت جنکشن یقیناً عوام کیلئے راحت کا سبب ہیں ۔ شہر کے 18 جنکشنوں کو 3 کروڑ کے صرفہ سے سجایا گیا ہے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین نرسمہلو ، موڈا چیرمین وینکنا ، میونسپل کمشنر پردیپ کمار ، کونسلرز عوامی نمائندے و دیگر موجود تھے ۔