ریاض ؍ بغداد : ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد ?مورپر گفتگو کی ہے۔سعودی عرب اور عراق کے برادرانہ تعلقات کے فروغ اور سٹراٹیجک شراکت داری کو تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پربھی غور کیا ہے۔