محمد حفیظ اسکول اسسٹنٹ کو اسٹیٹ ٹیچرس ایکسیلنس ایوارڈ

   

پداپلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹیچر ایوارڈ پیش کرنے والے اسکائی لائف فاؤنڈیشن سدارو شاردا ایجوکیشن سوسائٹیز نے مشترکہ طور پر برلا پلانیٹیریم، حیدرآباد میں انٹرنیشنل ٹیچر ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر پٹنم کملا منوہر اور ان کی ٹیم نے ریاست تلنگانہ کے بہترین اساتذہ کے ساتھ صنعت کار مونی جندال نے اسکول اسسٹنٹ و ہندی ٹیچر ZPHS نیٹور ضلع پداپلی کے جناب محمد حفیظ کے ساتھ بین الاقوامی یوم اساتذہ منایا۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور انہیں شالپوشی و اسٹیٹ ٹیچرس ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں پدما ایوارڈ یافتہ جناب سومیا، ڈاکٹر جیوتسنا راؤ، ڈی۔ ایم۔ آر۔ ایل کے سائنسدان تنیرو نرنجن اور دیگر نے شرکت کی۔