محمد یونس پاکستانی ایجنٹ‘ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر پربنگلہ دیشی عوام کااحتجاج

   

نیویارک، 27 ستمبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے جمعہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کو دوبارہ فعال کیا جائے ۔ یونس کے خطاب کے موقع پر امریکہ میں مقیم بنگلہ دیشی نژاد عوام نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا اور محمد یونس کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے پاکستان جانے کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر مظاہرین نے یونس کے خلاف نعرے لگائے ۔