ڈھاکہ: حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد قائم عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کا قافلہ ٹریفک جام میں پھنس گیا۔ بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والی شورش حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد اب تھم گئی ہے اور نظام زندگی معمول پر آنے لگے ہیں۔عبوری حکومت کے نظام حکومت سنبھالنے کیساتھ ہی ملک کے سرکاری ونجی ادارے ، تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اور بازاروں کی رونقیں بھی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔