ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فلسطین اور خطہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس 12 اگست سے روس کے دورہ پر ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑھے ہوئے تصادم ، غزہ میں پیدا شدہ انسانی بحران اور تباہی کی صورتحال زیر بحث آئے تاکہ فلسطینیوں اور خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔محمود عباس کافی عرصے کے بعد روس کے دورے پر آئے ہیں۔ اپنا روسی دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ ترکیہ کے دورہ پر جائیں گی۔ ترکیہ میں ان کی ترک صدر طیب ایردوان کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی تہران میں ہلاکت کے بعد بڑھ جانے والی کشیدگی کے بعد ان کا یہ دورہ مزید اہم ہو گیا ہے۔روس بیک وقت ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور عرب قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ اس کی طرف سے اسماعیل ھنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی۔ تاہم فریقن سے کہا گیا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے باز رہیں اور مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنے سے گریز کریں۔