محکمہ زراعت نظام آباد کے زرعی شعبہ کو ترقی دیں

   

محکمہ ہارٹیکلچر اور زرعی شعبہ کے عہدیداروں کا اجلاس، کلکٹر کا خطاب

نظام آباد :17؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد زرعی شعبہ پر منحصر ہے لہذا محکمہ زراعت کے عہدیدار زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج کلکٹریٹ میں محکمہ زراعت ہارٹیکلچر عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی نے کہا کہ بنیادی طور پر کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے زرعی عہدیدار اقدامات کریں ۔ آئندہ ایک ہفتہ کے قریب سیزن شروع ہونے کے امکانات کے پیش نظر محکمہ زراعت ہارٹیکلچر محکمہ جات کے عہدیدار کسانوں کو ضرورت کے مطابق مشورہ دیں اور کاشتکاری کے بارے میں واقف کراتے ہوئے معیاری تخم فراہم کریں ۔ تخم سے ہونے والے فائدہ کے بارے میں واقف کرائیں کسی بھی مقام پر نقلی تخم کی سربراہی نہ ہونے دیں ۔ نقلی تخم سے کسانوں کو نقصانات کے پیش نظر چوکسی برتیں ۔ کھاد کی قلت کے بارے میں کسانوں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ضرورت کے مطابق کھاد ستیا ب ہے خاص طور سے یوریا کے بارے میں کسانوں میں تشویش ر ہتی ہے جس کی وجہ سے منصوبہ بند طریقہ سے یوریا کو حاصل کیا جارہاہے ضلع میں اب تک 33 ہزار میٹرک ٹن یوریا کا ذخیرہ موجود ہے سلسلہ وار کھاد حاصل کی جارہی ہے ای پاس کے ذریعہ کسانوں کو ناموں کا اندراج کرانے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے اے ای اوز سے خواہش کی کہ ہر دن کسانوں کو رعیتو ودیکا پر پہنچ کر انہیں تفصیلات سے واقف کرائیں اور ہفتہ میں کم از کم چار دن رعیتو ودیکا اجلاس منعقد کرتے ہوئے کسانوں کو زرین مشوروں سے آگاہ کروائیں ۔ ضلع میں آئیل پام کی کاشت کی فروخت کیلئے توجہ دلانے ، 4600 ایکر محیط اراضی پر آئیل پام کی کاشت کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے لہذا عہددیدار اس خصوص میں اقدامات کریں۔