محکمہ صحت میں 2034 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی ہدایت

   

محکمہ آیوش میں ٹیچنگ جائیدادوں پر بھی تقررات کی عہدیداروں کو ایٹالہ راجندر کی ہدایت
حیدرآباد : ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے محکمہ صحت میں مخلوعہ 2034 جائیدادوں پر تقررارت کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ ہندوستان کے قدیم طبی نظام کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہر گھر ایک ایورویدک سنٹر میں تبدیل ہوگیا ۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کیلئے ایورویدا ادویات عوام کو دستیاب رکھنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ ایورویدا ۔ یونانی ، ہومیو ، نیچروپیتھی، یوگا تمام شعبوں کے ٹیچنگ مخلوعہ جائیدادوں پر فوری تقررارت کرنے کے بھی عہدیداروں کو احکامات جاری کئے ۔ ایوش ڈسپنسرس سنٹرس کو ویلنس سنٹرس میں تبدیل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال 440 گورنمنٹ ڈسپنسریز، 394 این آر ایچ ایم ڈسپنسریز خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تمام پی ایچ سیز میں ایوش شعبوں کی موجودگی کو یقینی بنانے ایوش ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ ویدیا ودھنا پریشد میں مخلوعہ 2034 جائیدادوں پر فوری تقررات کرنے تقررات سے قبل تمام مسائل کو حل کرنے کا مشورہ دیا ۔ ہر چھ ماہ میں ایک مرتبہ مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کے ذریعہ تقررارت کرنے کا حکم دیا ۔ پبلک ہیلت سے ویدیا ودھنا پریشد کو منتقل کردہ 15 ہاسپٹلس میں ابھی تک چند ہاسپٹلس کے عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوئی ہے ۔ ان میں ضرورت کے مطابق ڈاکٹرس عملہ کا تقرر کریں ۔ ہر ہاسپٹل کیلئے ایمبولینس ، سٹی اسکیان ، مکمل لیاب کی سہولت فراہم کرنے جہاں ضروری وہاں طبی آلات فراہم کریں اور ہر ایک کی دیکھ بھال اور نگہداشت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔