محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی رواں سال مانسون معمول کے مطابق ہونے کے امکانات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 اپریل (رتنا چوٹرانی) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ رواں سال مانسون تقریباً معمول کے مطابق ہوگا۔ وزارت برائے زمینی سائنس کے سکریٹری ایم راجیون نائر نے بتایا کہ 2019 ء میں ہندوستان میں مانسون تقریباً معمول کے مطابق رہے گا کیوں کہ جنوب مغربی خطہ کا مانسون بھی قرین قیاس ہے کہ نارمل کے قریب ہی رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ لمبے عرصہ کی بارش کا اوسط (ایل پی اے) توقع ہے کہ 89 سنٹی میٹر کے اوسطاً 96 فیصد کے برابر رہے گا۔ طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) دراصل 1951 ء اور 2000 ء کے درمیان ہونے والی بارش کا اوسط ہے۔ جو 89 سنٹی میٹر کے برابر ہوتا ہے۔ 90 اور 95 فیصد کے برابر ایل پی اے کا مطلب بارش کے ’’معمول سے کم‘‘ ہونے کی قسم کو بتاتا ہے۔ آئی ایم ڈی کی مانسون کی پیش قیاسی کے لحاظ سے اس بار بارش بہتر طور پر منقسم رہے گی۔ جنوب مغربی مانسون کی شروعات سارے ہندوستان میں تقریباً مئی کے اختتام پر ہوگی۔ تاہم یہ زرعی شعبہ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ہندوستان کا چار ماہ پر مشتمل موسم برسات ہندوستان کو درکار بارش کے پھوار کی 70 فیصد سے زائد ضرورت کی تکمیل کرتا ہے۔عالمی پیش گوئی کے مطابق ایل نینو کی کمزور صورتحال بحرالکاہل کے خط استوائی خطہ میں کافی بہتر ہے۔