حیدرآباد۔ 21فبروری ( سیاست نیوز ) اداکار و سیاستدان پرکاش راج چیف منسٹر تلنگانہ کی جانب سے ایک مخالف بی جے پی محاذ کی کوششوں میں مرکزی کردار کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ کے سی آر کی چیف منسٹر مہاراشٹرا دھو ٹھاکرے اور این سی پی لیڈڑ شرد پوار سے ممبئی میں ملاقات کے وقت پرکاش راج موجود تھے ۔ پرکاش راج تلگو کے علاوہ جنوبی ہند کی فلموں اور بالی ووڈ کا جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ انہیںہم خیال علاقائی و قومی جماعتوں کا محاذ تشکیل دینے کے سی آر کی ٹیم کا اہم رکن سمجھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے کٹر ناقد پرکاش راج کرناٹک اور ٹاملناڈو میں بھی کافی مقبول ہیں۔