مخالف سکھ فسادات کیس ، سجن کمار کیخلاف وارنٹ جاری

   

نئی دہلی ۔22 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کے سابق لیڈڑ سجن کمار کے 1984 ء کے مخالف سکھ فساد سے متعلق مقدمہ میں 28 جنوری کو حاضری کے لئے پیشکشی کا سمن جاری کیاہے ۔ ڈسٹرکٹ جج پونم اے بامبا نے سجن کمار کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا۔ کمار اس مقدمہ میں مجرم قرار پائے جانے کے بعد تہاڑ جیل میں تاحیال قید کی سزاء بھگت رہے ہیں۔ جنھیں آج اس عدالت میں حاضر نہیں کیا جاسکا تھا ۔ تحت کی عدالت میں تینافراد سجن کمار ، برھمانند گپتا اور ویدپرکاش 1984 ء کے فسادات کید وران سلطان پوری میں سرجیت سنگھ کی ہلاکت کے مقدمہپ میں فسادات کیلئے اُکسانے اور قتل کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ۔