نئی دہلی: اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے میں مشہور مرکزی وزیر اقلیتی بہبود نے احتجاجیوں کا تقابل ویلن سے کردیا۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کی جانب سے مسلسل احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جو لوگ سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کررہے ہیں وہ اپنے آپ کو ویلن کی طرح پیش کررہے ہیں۔
سی اے اے کی تائید میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں خود صدر جمہوریہ ہند نے واضح کردیا کہ سی اے اے سے کسی کی شہریت چھینی نہیں جائے گی۔