مختصر جنگ ٹرمپ کا واہمہ : جواد ظریف

   

تہران 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف نے آج انتباہ دیا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ سوچنے میں غلطی کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ طویل عرصہ تک نہیں چلے گی۔ ایران کے ساتھ ’’مختصر جنگ‘‘ اُن کا ایک واہمہ ہے۔ جواد ظریف نے ٹرمپ کے اِس بیان کے ایک دن بعد اپنے ٹوئٹر پر یہ بات تحریر کی ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور انتباہ دیا ہے کہ یہ جنگ طویل عرصہ تک نہیں چلے گی۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ جو جنگ شروع کرے گا اُسے ختم نہیں کرسکے گا۔ چہارشنبہ کے دن ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ فضائی حملوں کے نتیجہ میں جو جنگ شروع ہوگی اُس کا انجام یہ ہوگا کہ امریکہ زمین بوس ہوجائے گا۔ اُنھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ اگر جنگ کرے تو یہ مختصر مدتی ہوگی۔ زیادہ عرصہ تک جاری نہیں رہے گی کیوں کہ امریکہ ایران کی بہ نسبت بہت زیادہ طاقتور ہے۔