تبصرہ کتاب
A Symphony of Drabbles
مختصر کہانیوں پر مشتمل دلچسپی سے بھر پور کتاب
کتابوں کا مطالعہ ایک عمدہ ذوق ہوتا ہے اس سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ان دنوں یہ ذوق کم ہوتا جارہا ہے اس کی جگہ سوشیل میڈیا نے لے لی وہ بھی مختصر انداز میں ۔ اگر نئی نسل مختصر الفاظ کی اسٹوریز پڑھنا چاہیں تو انہیں کتاب A Symphony of Drabbles پڑھنی چاہئے ۔ جس میں مختصر اسٹوریز ہیں جو محض 100 الفاظ پر مشتمل ہوتی ہیں ۔ اس کتاب میں تین نسلوں کے رائیٹرس یعنی بیش سہائے ، روچی رنجن اور ایشیکا رنجن کی لکھی گئی اسٹوریز ہیں ۔ اس کتاب میں ان تینوں لکھنے والوں نے منفرد اور مختصر انداز تحریر کو اختیار کیا ہے جس سے قارئین محظوظ ہوسکتے ہیں ۔ اور یہ اسٹوریز ان کے لیے تفریح طبع کا سامان ہوسکتا ہے ۔ اس کے 86 اسٹوریز میں ماڈرن ممی ، اسنیکس اینڈ لیاڈرس ، چیالینجڈ بائی کووڈ اور مزید کئی بہت خوب ہیں۔ اس کتاب کی یا اس کی اسٹوریز کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کبھی بھی روایتی قدیم الفاظ جیسے کسی زمانہ میں ایک بادشاہ رہا کرتا تھا ، سے شروعات نہیں کی جاتی ہے ۔ یہ کتاب یقینا مختصر تحریر پڑھنے کے شوقین لوگوں کے لیے بڑی اہم ہوگی ۔ چونکہ آج کل لوگ ان کی روزمرہ زندگی میں کافی مصروف ہوا کرتے ہیں اور ان کے پاس طویل اسٹوریز یا کتابوں کے مطالعہ کا وقت نہیں ہوتا اس لیے وہ ہر تفریح کو خواہ وہ فلمیں ہوں یا کرکٹ وغیرہ مختصر چاہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹسٹ کرکٹ پیچھے چلا گیا ہے اور لوگ اب ٹی 20 میاچس میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔ اسی طرح ہندی فلموں کا وقت بھی کم ہو کر صرف دو گھنٹے ہوگیا ہے ۔ یہ کتاب بھی مختصر کہانیوں پر مشتمل ہے جو دلچسپی اور تفریح سے بھر پور ہیں ۔ جنہیں کم وقت میں پڑھا جاسکتا ہے ۔ اس کتاب کو پڑھنے کے لیے بچوں کو مشورہ دینا چاہئے کیوں کہ اس میں ان کی دلچسپی کے لیے بہت کچھ ہے ۔۔