حیدرآباد۔18 ۔اگست (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ میں کما اور ویلما تنظیموں کو بھونس کی تعمیر کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ پر آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کاکتیہ یونیورسٹی کے پروفیسر اے ونائک ریڈی کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کو قبول کیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے خانم میٹ علاقہ میں کما اور ویلما طبقات کو پانچ ایکر اراضی الاٹ کی ہے تاکہ ان طبقات کے بھون تعمیر کئے جائیں۔ اراضی کے الاٹمنٹ سے متعلق جی او 47 کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں تفصیلات پیش کرنے حکومت کو نوٹس جاری کی اور آئندہ سماعت 28 اگست کو مقرر کی گئی ۔ R
