مخنث کمیونٹی کا پولیس اسٹیشن پر احتجاج، ساتھی سے انصاف کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) باجو پلی کے علاقہ میں ساتھی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مخنث کمیونٹی نے پولیس اسٹیشن پر احتجاج منظم کیا۔ قبل ازیں ایک آٹو ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد اس کی پٹائی کردی اور اسے پولیس کے حوالے کیا۔تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد باجو پلی اور بلارم کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، جہاں مخنث کمیونٹی نے باجو پلی پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش نامی آٹو ڈرائیور نے کل رات اپنے آٹو میں جارہا تھا کہ آئی ڈی اے بلارم جانے کیلئے ایک ریسجنا نامی مخنث نے آٹو روکا۔ اس دوران مہیش نے آٹو کے رُخ کو موڑ دیا اور سنسنان علاقہ میں آٹو لے جاکر اس سے جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ اس دوران ریسجنا فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔