مدارس سے متعلق یو پی کے وزیر کا متنازعہ بیان

   

لکھنو:اتر پردیش کے وزیر رگھو راج سنگھ نے مدارس کو لیکر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے مدرسوں کو دہشت گردوں کا اڈہ بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیںتو وہ تمام مدارس کو بند کروادیں گے کیونکہ مدارس میں دہشت گردی کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اس پر مذہبی سیاسی رہنما و علما نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ رگھو راج کے اس بیان پر مولانا سفیان نظامی نے کہا کہ اس طریقے کے بیانات سوچی سمجھی سازش کے تحت دئے جاتے ہیں اور جن لوگوں عوام کے بنیادی مسائل اور فلاح و بہبود کیلئے منتخب کیا جاتا ہے اور جب وہ ان سب میں ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ اس طریقے کے بیانات دیکر مذہبی تفریق کو بڑھاوا دیکرخودکو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک کی آزادی کیلئے جتنی قربانیاں مدارس میں پڑھنے اور پڑھانے والوں نے دی ہیں شائد ہی اس کی کوئی مثال ہو۔