اوٹکور ۔ مدرسہ فیض الھدی اوٹکورمیں 30 مئی کو تربیتی پروگرام جماعت اسلامی ہند اوٹکور کے زیر اہتمام 9 تا 12.30 بجے شب زیر نگرانی مولانا خواجہ پاشاہ ناظم ضلع محبوب نگر منعقد ہے ۔ بعنوان سیرت النبی ﷺ پر جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدر نشین ناظم ضلع جماعت اسلامی نارائن پیٹ روشنی ڈالیں گے ۔ ’’شہادت حق ‘‘ کتاب پر حاصل مطالعہ جناب جاوید امرچنتہ ، جناب امتیاز ، جناب منیر پورلہ کریں گے ۔ اختتامی خطاب مولانا محمد خواجہ پاشاہ ناظم متحدہ ضلع محبوب نگر جماعت اسلامی ہوگا ۔ تمام شرکاء کیلئے بعد نماز عشاء طعام کا نظم رہے گا ۔
ناگی ریڈی پیٹ میں محکمہ صحرا کی جانب سے ریچھ کی تلاش
یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے علاقہ جلال پور میں ریچھ کیلئے محکمہ صحراء عہدیداروں نے مقامی عوام کے ساتھ مل کر تلاش کی ۔ موضع سے تعلق رکھنے والے مسائل بابا ہفتہ کے دن اپنے کھیت کو جارہا تھا کہ ایک ریچھ اپنے دو بچوں کے ساتھ جاتا ہوا نظر آیا ۔ جس کی اطلاع سرپنچ کرشنا کو دی ۔ سرپنچ نے فوری محکمہ صحراء کے عہدیداروں کو اطلاع کرنے سے ڈپٹی فاریسٹ رینچ عہدیدار روی کمار ، بیٹ آفیسر ناگراج موضع پہونچکر عوام کے ساتھ ریچھ کی تلاشی کی لیکن کہیں پتہ نہ چل سکا ۔ عہدیداروں نے علاقہ کی عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ۔