یلاریڈی۔ یکم ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈویژن کے منڈل تاڑوائی میں سنگوجی واڑی گورنمنٹ اسکول ٹیچر محمد جمیل احمد کو National voluteers Blood Donation day۔ تقریب کے موقع پر بہترین خون کے عطیہ دہندہ کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے GGH۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اینڈ پروفیسر ڈاکٹر رام سنگھ۔ مڈیکل کالج vice۔ پرنسپال و پروفیسر ڈاکٹر بنسی لال۔ اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ نے ایوارڈ سے نوازا اور مدرس محمد جمیل احمد کی سماجی انسانی خدمات کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ جمیل احمد نے بلالحاظ مذہب تلیسیمیا مرض کے معصوم بچوں کیلئے ابتک 26 مرتبہ خون کا عطیہ دیتے ہوئے بہترین انسانی جذبہ کی مثال قائم کی ہے۔