نظام آباد ۔کورونا وائرس کی وباء میں دن بہ دن اضافہ کے پیش نظر مہاراشٹرا سرحد پر واقع چک پوسٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مہاراشٹرا میں بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کے وباء کے پیش نظر مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع میں 20؍ جولائی تک لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا لاک ڈائون کے پیش نظر مدنور کے سلابت پور میں واقع چیک پوسٹ کو مہاراشٹرا پولیس نے بند کرتے ہوئے بیارکٹس لگاتے ہوئے لاریوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں کو چیک پوسٹ پر روک دیا جارہا ہے اور تلنگانہ کے اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کو روک دیا جارہا ہے اور اس خصوص میں اس علاقہ میں واقع مدنور ، بچکندہ ، جکل کے علاقوں سے دیگلور کو آنے والے گاڑیوں کو روک دینے کے علاوہ عوام کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ کرونا وائرس کے پیش نظر مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں لاک ڈائون کیا گیا ہے اور دونوں ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور بغیر اجازت کسی کو بھی آنے نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام پیدل چلتے ہوئے دیگلور پہنچ رہی ہے ۔ مہاراشٹرا کے سرحد پر واقع ان دیہاتوں کے عوام ہر دن مہاراشٹرا کا سفر کرتے ہیں لیکن لاک ڈائون کے باعث اب پابندی عائد کردی گئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔