مدور میں مخدوش و ویران مکانات کو منہدم کردینے کا انتباہ

   

Ferty9 Clinic

مدور /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست گیر سطح پر چلائے جارہے 30 روزہ صاف صفائی خصوصی گرام پنچایت ایکشن پلان کے تحت تمام مواضعات میں صاف صفائی و بوسیدہ و خستہ حال مکانات و دیواروں کو منہدم کرنے و زمین دوز کرنے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں منڈل مستقر مدور میں واقع ویران و خستہ حال مخدوش عمارتوں مکانات و دیواروں کو بھی کسی اطلاع کے بغیر منہدم و زمین دوز کرنے کا مقامی سرپنچ مسٹر کے جناردھن ریڈی و گرام پنچایت ورکس کمیٹی صدر کو روڈ محمد جیلانی صدیق نے اعلان کیا ۔ انہوں نے مدور کے ویران مکانات کے مالکان بذریعہ ہذا اپنے اپنے مکانات کو درست و مرمت و قابل استعمال کرلینے کا مشورہ دیا ۔ بصورت دیگر ریونیو ریکوری ایکٹ کے تحت گرام پنچایت کی جانب سے مخدوش عمارتوں بوسیدہ مکانات و خستہ حال دیواروں کی املاک کو قرق کرلینے کا انتباہ دیا ۔