مدھیہ پردیش: ساکشی مشرا کے بعد ایک دیگر لڑکی نے بھی پولیس سے تحفظ طلب کیا۔

,

   

پنا (مدھیہ پردیش): حالیہ دنوں میں رکن اسمبلی کی بیٹی دوسرے ذات کے لڑکے ساتھ شادی کرنے پر باپ کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکی کی خبر سرخیوں میں چھائی رہی۔ اور اب اسی طرح کا ایک تازہ ترین واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی دوسری ذات پات میں شادی کرنے پر اس کے گھر والو ں کی جانب سے مبینہ دھمکی دی جارہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شناخت 22سالہ راگنی دیوڑی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس نے 15جولائی کو ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے پولیس سے تحفظ کی خواہش کی ہے۔ اس نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ایک ایک 22سالہ بالغ لڑکی ہوں۔ میں نے ڈی کے کشاوا سے شادی کی ہے۔ ہم ایک دوسرے سے بیحد محبت کرتے ہیں اورمیں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔لیکن انیل ڈکشٹ نامی ایک آدمی سمیت میرے گھر والے اس رشتہ سے ناراض ہیں۔ اورہمیں ماردینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ میں پولیس اور میڈیا سے مدد طلب کرتی ہوں۔

وہ میرے شوہر کے خاندان والوں کو ماردینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ہم نے آپس میں شادی کر کے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔“ راگنی نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس معاملہ میں اس کی مدد نہیں کی گئی تو وہ خود کشی کرلے گی۔ اسی دوران ایڈیشنل سپرینڈنٹ آف پولیس بی کے ایس پریہار نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماریا پولیس اسٹیشن میں کچھ دن قبل ایک لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ ہم اس لڑکی کی تلاش کررہے ہیں۔ لیکن ہمیں اس لڑکی جانب سے کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں بی جے پی رکن اسمبلی کی لڑکی ساکشی شرما کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں انہو ں نے کہا کہ دوسری ذات میں شادی کرنے پر میرے والد بی جے پی لیڈر مجھے جان سے ماردیں گے۔ اس نے پولیس سے درخواست کی تھی کہ انہیں سیکوریٹی فراہم کریں۔