مدھیہ پردیش: شہری انتخابات سے قبل ہندو مہاسبھا کے رہنما بابو لال چورسیا کانگریس میں شامل، کمل ناتھ تھے موجود

,

   

Ferty9 Clinic

مدھیہ پردیش کی گوالیار میونسپل کارپوریشن میں وارڈ نمبر 44 کے کونسلر اور ہندو مہاسبھا کے رہنما بابو لال چورسیا نے بدھ ، 25 فروری کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ چورسیا نے سابق ریاستی وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ جس وارڈ سے چورسیا کونسلر ہیں، وہاں ملک کا واحد ناتھورام گوڈسے کا مندر ہے۔ جب چورسیا کانگریس میں شامل ہوئے تو ، ایم پی کانگریس نے ٹویٹ کرکے اسکی معلومات شیئر کیں۔