بھوپال : مدھیہ پردیش میں 21 جون کو 7 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ‘وی وتھ یوگا وی ایٹ ہوم’ تھیم کے ساتھ یوگا پریکٹس کا انعقادکیا جائے گا۔ فی الحال کووڈ-19 انفیکشن کے دوران گزشتہ سال 2020 کی طرح گھر پر ہی رہ کر عالمی یوگا کا دن منایا جارہا ہے ۔ یوگا سے اپنی بیماری سے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لئے اوریوگا کو عام لوگوں کے روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کے مقصد سے موراردیسائی نیشنل یوگا انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے ذریعہ مقررہ پروٹوکال کے مطابق عالمی یوم یوگا میں اپنے اپنے گھروں سے اجتماعی یوگا مشق کی جائے گی۔کووڈ-19 اوردیگربیماریوں کے انفیکشن سے حفاظت اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لئے یوگا کاخصوصی کردار ہے ۔ لاک ڈاون کے سبب جب تمام لوگ گھروں میں محدود ہوگئے ہیں اور جسمانی سرگرمی کم ہوگئی ہے ، جس کا منفی اثر جسمانی اورذہنی سطح پر پڑا۔ ساتھ ہی جو لوگ متاثر ہوگئے تھے ، انہیں انفیکشن سے اورانفیکشن کے بعد ہونے والے دیگر منفی اثرات سے حفاظت میں محکمہ آیوش کے ذریعہ یوگ سے نروگ پروگرام آئیسولیٹڈ مریضوں کے لئے شروع کیا، جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ اسی ضمن میں یوگ سے نروگ پروگرام سے پوسٹ کووڈ اوردیگر مریضوں کو بھی جوڑے جانے کے لئے پروگرام کو مسلسل نافذ کیا جارہا ہے ۔