مدھیہ پردیش کانگریس صدر جیتوپٹواری کی انتخابی مہم

   

بدھنی: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری ریاستی کانگریس ایگزیکٹو کی تشکیل کے بعد ضلع سیہور میں بدھنی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پارٹی امیدوار راجکمار پٹیل کے حق میں مہم چلانے آج یہاں پہنچے ۔ جیتو پٹواری اپنی ٹیم کے ساتھ امود، کھیری، برڈی اور بدھنی کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں ووٹروں تک پہنچے اور پارٹی امیدوار کے حق میں مہم چلائی۔ اس موقع پر امیدوار راجکمار پٹیل بھی موجود تھے ۔ جیتو پٹواری پیر کے روز بھی اس علاقے میں مہم چلائیں گے ۔بدھنی میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 13 نومبر کو ہوگی اور اصل مقابلہ کانگریس کے راجکمار پٹیل اور بی جے پی کے سینئر لیڈر رماکانت بھارگو کے درمیان ہے ۔ یہ علاقہ شیوراج سنگھ چوہان کا روایتی گڑھ ہے۔