مدھیہ پردیش کے ایک حادثے میں 4 افراد ہلاک
منڈلا (مدھیہ پردیش) 30 جولائی: مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں جمعرات کے روز ٹرک اور مسافر گاڑی کے درمیان تصادم میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح بنجاری ہنومان نالہ کے قریب پک اپ گاڑی اور آئشر ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔
جاں بحق ہونے والے تین افراد پک اپ گاڑی میں سفر کر رہے تھے جبکہ چوتھا ٹرک میں سوار تھا۔