نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے سیدھی کے وائرل ویڈیو کے بارے میں کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبائیلوں اور دلتوں کے خلاف مکروہ چہرہ اور اصلی کردار ہے۔ راہل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی ریاست میں قبائلی بھائیوں اور بہنوں پر ظلم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایک بی جے پی لیڈر کے غیر انسانی ظلم سے ساری ا نسانیت شرمسار ہوئی ہے۔ کانگریس کے سابق سربراہ نے کہا کہ قبائلیوں اور دلتوں کے خلاف بی جے پی کی نفرت کا اصل چہرہ “غیر انسانی فعل” سے بے نقاب ہو گیا ہے۔