مدہول21 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر مدہول جدید بس اسٹانڈ کی سڑک کا آج سنگ بنیاد کانگریس پارٹی انچارج بی نارائن راؤ پٹیل کے ہاتھوں رکھا گیا نیو بس اسٹانڈ سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی تھی مدہول کے کانگریس قائدین نے نمائندگی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے منظور کروائے آج اس روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا بعد ازاں انچارج کانگریس اور دیگر قائدین کو گلپوشی کی گئی اس موقع پر بی نارئین راؤ پٹیل نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت غریبوں کے کیلئے ان کی ترقی کے کام کر رہی ہے وزیر اعلی تلنگانہ نے جو عوام سے وعدے کئے تھے، ان کو مر حلے وار طریقہ سے وقت مقررہ پر عملی جامہ پہنایا جائے گا جو بھی ترقیاتی کام تعلقہ مدہول میں ہوئے وہ صرف کانگریس ہی کے دور میں ہوئے منڈل سے منڈل کو جوڑنے والی روڈ اس وقت ہی تعمیر کی مدہول میں ایل وی پر ساد کا ہاسپٹل قائم کیا گیا تلگو اقامتی اسکول بنایا گیا جونیر کالج اور تمام کام کانگریس دور حکومت میں ہی ہوئے مدہول کو ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا 30 لاکھ روپیوں سے مدہول میں معیاری سی سی روڈ تعمیر ہوگی اس طرح تعلقہ کی ترقی کیلئے انچارج منسٹر عادل آباد سیتا اکا سے نمائندگی کرتے ہوئے فنڈ منظور کر کے مدہول کو کانگریس دور حکومت میں ترقی کی طرف گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کام ایسا ہو کہ گاوں ترقی کرے جس سے حکومت اور قائدین کا نام ہواس پروگرام میں ایم پی پی عائیشہ افروز خان مدہول ایم اے عزیز سینئر قائد ، بھو میشں ایم پی ٹی سی سر ینو اس گوڑ ایم پی ٹی سی پریم ناتھ ریڈی، گنگاریڈی ، شکیل احمد خاں ، وصی الدین خالد پٹیل، میاں پاشاہ سلیم الدین، آنند راؤ پٹیل، اوم پرکاش کشن پٹیل، ڈیگمبر وہاج الدین ، شنگر چندرے، ایاز الدین ، کشن پتنگے ، گووند پٹیل دیگر موجود تھے۔
بودھن میں اسلامک سائنس فیر کا انعقاد
بودھن /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن کے ایک مسلم اقلیتی زیر انتظام چلنے والے اسکول سینٹ عائشہ ہائی اسکول میں دو روزہ سائنس و اسلامک فیر عنوان کے تحت ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سائنس فیر کا مہمان خصوصی راجہ گوڑہ آر ڈی او بودھن نے افتتاح انجام دیا ۔ ڈائرکٹر عادل احمد اور اظہر احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے تیار کردہ ماڈلس کا معائنہ کروایا ۔ چندرائن 3، ٹائم مینجمنٹ اور روزہ کے دوران پانی کے صحیح استعمال اور اس کی اہمیت کے علاوہ مذہب اسلام کی آمد کے بعد دنیا میں رونما انقلابی تبدلیوں پر مبنی طلباء و طالبات سے دلچسپ پوسٹرس تیار کرکے نمائش میں آویزاں کئے تھے ۔ آر ڈی او بودھن نے چندرائن 3 کے ماڈل کو پسند کیا اور طلبہ کی ستائش کی ۔