پروفیسر علی رضا موسوی ‘ جناب اوصاف سعید ‘ روبینہ مظہر اور دوسروں کی شرکت
حیدرآباد۔14 اکتوبر (پریس نوٹ) مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 34 واں گولڈ میڈل ایوارڈ فنکشن سیدلطیف الدین ہال حمایت نگر میں منعقد کیاگیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسرعلی رضا موسوی ، وائس چانسلر کے بی این یونیورسٹی ، جناب اوصاف سعید آئی ایف ایس ، روبینہ مظہر صفاء فائونڈیشن نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔ مہمانوں کا استقبال سکریٹری محترمہ صبیحہ فرزانہ ، ڈائرکٹرس کے ایم فصیح الدین، محترمہ ماریہ تبسم نے کیا۔ اس موقع پر کے ایم فصیح الدین ڈائرکٹر ایجوکیشنل سوسائٹی نے مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کا مختصرسا تعارف پیش کیا انھوں نے کہا کہ یہ گولڈ میڈل ایوارڈفنکشن کا انعقاد 1989 میں کے ایم عارف الدین مرحوم نے شروع کیا تھا جس میں مہر نبوتؐ کنندہ گولڈ میڈلس ہونہار طلبا کو دیئے جاتے ہیں جنھوں نے کالج اور اسکول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کئے ہیں۔انھوں نے ان کے والد کی تعلیمی جدوجہد کا تذکرہ کیا۔ محترمہ ماریہ تبسم سکریٹری مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ عارف الدین گولڈ میڈل ایوارڈ اس بار ایک خاتون کو دیا جارہا ہے جوخواتین کی ترقی کیلئے نمایاں کام انجام دے رہی ہیں۔ محترمہ صبیحہ فرزانہ سکریٹری نے طلباء کو مشورہ دیا کہ تعلیمی میدان میں محنت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔انھوں نے کہاکہ وہ اپنے والدین کی محنت کو رائیگاں نہ کریں۔ پروفیسر علی رضا موسوی نے 25سال پہلے مدینہ ایجوکیشن کے فنکشن میں آنے کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہاکہ مدینہ ایجوکیشن کے اسٹیج کا معیار کم نہیں ہوا ہے اس میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ مہمان خصوصی جناب اوصاف سعید نے طلباء کو بتایا کہ وہ پہلے مسلم سفیر امریکہ منتخب ہوئے اور 1989میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ انھوں نے اپنے بارے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے بتایا وہ فارن سروس سفارتی تجربہ کے ساتھ مصر، سعودی عرب ، قطر، ڈنمارک، یمن، امریکہ جیسے ممالک میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھیں یہ سب کچھ تعلیم کے ساتھ ساتھ صلاحیت حاصل کرنے کے عوض ملا ہے۔ روبینہ مظہر صفاء فائونڈیشن نے خواتین کوتعلیم کی طرف توجہ مبذول کرنے کا مشورہ دیا۔خواتین ملک کا روشن مستقبل سنوارسکتی ہیں۔ اس موقع پرروبینہ مظہر، جناب اوصاف سعید کو ان کی سماجی خدمات پر کے ایم عارف الدن میموریل گولڈ میڈل سے نوازاگیا۔تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پرپی ایچ ڈی ‘ڈگری ‘انٹرمیڈیٹ سی بی ایس سی’ایس ایس سی ‘اور ٹمریز طلبا کو گولڈ میڈل اور ایوارڈ پیش کئے گئے۔