نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے آج کہا کہ مسلمانوں کو دبایاجا رہا ہے اور ہم پر یکساں سول کوڈ تھوپاجا رہا ہے۔مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ آپ اس پارٹی کو ووٹ دیں جو اقلیتوں کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیں۔ ووٹ اس کو دیں جو کہتا ہے کہ ہم مذہبی آزادی دیں گے۔ آج ملک کے مسلمانوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔ ان کے حقوق محفوظ نہیں ہیں۔مولانا ارشد مدنی کے مطابق ہم پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے،اس کی وجہ سے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو اقلیتوں کو نہیں تنگ کریں گے، اس لئے ایسی پارٹیوں کی حمایت کی جائے۔ مولانا ارشد مدنی نے دعویٰ کیا کہ یو سی سی کو مسلمانوں پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔