مذہبی خبریں

   

اعراس شریف
حیدرآباد 23 جولائی (راست) حضرت سیدنا بابا شہاب الدین سہروردی عراقی ؒ کے 757 ویں سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ 30 جولائی تک آستانہ عالیہ واقع گار کی ٹیکری، رالہ گوڑہ، شمس آباد میں تقاریب جاری رہیں گی۔ 21 محرم کو بعد نماز عشاء متولی و سجادہ نشین مولوی سید شاہ شجاع الدین احمد حسینی سہروردی مراسم صندل مالی انجام دیں گے۔ سجادہ نشین روضہ شیخ گلبرگہ سرپرستی کریں گے۔ محفل سماع ہوگی، بعد مغرب مولانا شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین روضہ شیخ گلبرگہ کی زیر نگرانی میں محفل ذکر و اسرار ہوگی۔ 22 محرم کو چراغاں کے موقع پر بدست سجادہ نشین چادرگل پیش کی جائے گی۔ 23 محرم کو بعد نماز فجر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی پر سہ روزہ عرس کا اختتام عمل میں آئے گا۔
٭٭ عرس حضرت سید شاہ اسعد حسین ندویؒ المعروف حضرت دولھے پاشاہ قبلہؒ واقع آغا پورہ میں 17 محرم کو چراغاں ہوں گے ۔ جس میں بعد مغرب محفل سماع ہوگی ۔ حضرت سید شاہ نظام الدین حسین ہارونی مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف سیدنا میر بختیار علی شاہ ؒ ابوالعلائی واقع ریاست نگر میں 17 محرم کو بعد مغرب غسل شریف و صندل مالی 18 محرم کو 9 بجے صبح تا 10 بجے دن تلاوت کلام پاک دس بجے دن تا دو بجے دن محفل سماع ہوگی ۔ عصر تا مغرب محفل درود شریف و چراغاں ہوں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت غلام محمد علی خاں قبلہ موسی خلیل ابوالعلائی المعروف حضرت منو میاں قبلہؒ واقع ریاست نگر میں 24 جولائی کو بعد مغرب غسل شریف و صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ 25 جولائی کو 9 بجے صبح تا دس بجے دن تلاوت کلام پاک ، محفل سماع ، محفل درود شریف و چراغاں ہوں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید شمس الدین شاہ قادری ؒ واقع گلشن شمس چٹگوپہ بیدر میں 20محرم کو صندل شریف سے آغاز ہوگا ۔ 28 جولائی کو چراغاں ، محفل سماع ہوگی ۔ 29 جولائی کو ختم شریف ہوگی ۔۔
٭٭ حضرت مولانا حافظ و قاری عشرہ میر احمد صابر الدین حسین قادری شجاعی نبیرہ قطب الہند حضرت مولانا حافظ و قاری میر شجاع الدین حسین قادری کا عرس مبارک 17، 18، 19 محرم، 24، 25، 26 جولائی کو بڑی گنبد عیدی بازار میں منایا جارہا ہے۔ 17 محرم بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار بڑی گنبد میں بعد نماز عصر تلاوت کلام مجید سے آغاز ہوگا۔ بعد نماز مغرب جلوس صندل شریف بارگاہ شجاعیہ سے ہمراہ رفاعی فقراء برآمد ہوکر بارگاہ پیر علیہ الرحمہ پہنچے گا۔ مولانا قاری میر احمد ضیاء الدین حسین قادری شجاعی جانشین و سجادہ نشین حضرت پیر صابر رسم صندل مالی انجام دینگے ۔ سلام و فاتحہ خوانی کے بعد سجادہ نشین کی دعا ہوگی۔ بعد نماز عشاء کاشانہ مخدوم میں محفل سماع ہوگی ۔ بعد سماع تناول تبرک کا اہتمام رہے گا۔ 18 محرم بعد مغرب محفل قصیدہ بردہ شریف و تناول تبرک، 19 محرم 26 جولائی بعد نماز فجر محفل قل و سلام بارگاہ خیرالانام صلی اللہ علیہ وسلم و فاتحہ خوانی سے تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا۔

محفل درس قرآن
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : قرآن و سیرت سوسائٹی مغل پورہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب خواجہ کا چھلہ مغل پورہ میں منعقد ہوگی ۔ مولانا محمد عبدالمجید صدیقی سلسلہ وار درس قرآن دینگے اور تفسیر بیان کریں گے ۔
نعتیہ محفل و جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ و شہادت سیدنا فاروق اعظمؓ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : ماہانہ نعتیہ محفل و جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ و شہادت امیر المومنین حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ 18 محرم بعد نماز مغرب تا 10-30 بجے شب ڈائمنڈ جوبلی ہائی اسکول نظام کالونی ٹولی چوکی منعقد ہوگا ۔ صدارت الحاج محمد رحیم اللہ خاں نیازی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ، مولانا محمد الیاس احمد شاہ قادری الحسینی جعفری ، مولانا سید دستگیر پاشاہ قادری گجویل ، مولانا خالد محی الدین ، مولانا عبدالجلیل طارق ، مولانا سید نور پاشاہ (بیدر) ، قاری محمد حسن نقشبندی زبیر ، مولانا محمد سراج الدین رضوی ، مولانا سید شوکت حسین ، محمد شاہ نواز خاں ، محمد سرفراز خاں ، جناب خواجہ معین الدین بابا ، محمد رفعت علی خطیب ہوں گے ۔ قرات کلام پاک قاری محمد عدنان اللہ خاں کی ہوگی ۔ شہر و اضلاع کے نعت خواں نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔

عرس شریف حضرت کملی والے شاہ قبلہ و جلسہ عظمت اولیاء
حیدرآباد 23 جولائی (راست) حضرت محمد اسمعیل شاہ مجذوب و سالک المعروف بہ کملی والے شاہ صاحب ؒکا 119 واں عرس شریف بمقام درگاہ شریف حضرت ممدوح واقع دبیرپورہ مقرر ہے۔ 27 جولائی ہفتہ کو 4 بجے شام قصیدہ بردہ شریف، بعد عصر جلوس صندل ، بعد نماز مغرب صندل مالی، پیشکشی چادر گل و سلام، دعا و فاتحہ خوانی ہوگی۔ بعد عشاء جلسہ عظمت اولیاء زیر صدارت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین حضرت سلطان الواعظین ؒ منعقد ہوگا۔ قاری انیس احمد قادری کی قرأت کلام پاک و نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ مولانا سید احمد بادشاہ قادری شطاری سابق رکن اسمبلی و مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی قادری سجادہ نشین حضرت صوفی اعظم ؒ، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید بادشاہ کے خطاب ہوں گے۔ مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل بادشاہ سجادہ نشین آستانہ شطاریہ مہمان خصوصی اور مولانا سید عبد النعیم قادری شطاری مہمان اعزازی ہوں گے۔ سلام و دعاء پر اختتام ہوگا۔ 28 جولائی اتوار کو بعد نماز فجر قرآن خوانی، سلام و فاتحہ خوانی ہوگی۔ بعد نماز عشاء زیر نگرانی مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ چراغاں و مجلس سماع کا انعقاد ہوگا۔

جلسہ فضائل و مناقب حضرت سیدنا زین العابدینؓ و واقعات بعد شہادت
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ فضائل و مناقب حضرت سیدنا امام زین العابدین ؓ و واقعات بعد شہادت حضرت سیدنا امام حسین و شہدائے کربلا ؓ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی 17 محرم چہارشنبہ بعد نماز ظہر مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔۔
٭٭ جلسہ فضائل و مناقب حضرت سیدنا امام زین العابدین ؓ زیر اہتمام کل ہند مرکزی مجلس فیضان اعلحضرت انوار اللہ فاروقی ؒ زیر صدارت مولانا غلام دستگیر قریشی 17 محرم بعد نماز عصر جامع مسجد حاجی محمد وزیر امان نگر بی تالاب کٹہ قریب چاچا گیاریج مقرر ہے ۔۔
٭٭ جلسہ فضائل و مناقب حضرت سیدنا امام زین العابدینؓ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی 17 محرم بعد نماز عشاء مسجد حضرت ابوالحسنات سی بلاک حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام یوم وصال شہزادہ رسول حضرت سیدنا امام زین العابدینؓ سالانہ محفل منقبت کا 25 جولائی 9 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی کریں گے ۔ شعراء و نعت خواں حضرات مناقب پیش کریں گے ۔۔
نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
بیاد حضرت امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : دبستان مسرور کے زیر اہتمام شاعر سید مصطفی علی سید کی قیامگاہ واقع مرتضی نگر یاقوت پورہ نزد اشرف المدارس اسکول جمعرات 25 جولائی کو 8 بجے شب غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ بیاد حضرت سیدنا امام حسینؓ منعقد ہوگا ۔ قاضی صوفی عظمت اللہ جعفری نگرانی کریں گے ۔ زعیم ذومرہ اور سید حامد حسین شرفی مہمانان خصوصی ہونگے ۔ ان کے علاوہ مدعو شعراء نور الدین امیر ، شرف الدین ارشد ، سید مصطفی علی سید ، میر مقبول علی ، تشکیل انور رزاقی ، سید سہیل عظیم ، عباس سلیم ، داؤد اظہر ، سہیل وارثی اور قاری نصیر الدین کلام سنائیں گے ۔۔