عرس شریف حضرت بابا شرف الدینؒ کا آج آغاز
حیدرآباد /29 جنوری ( راست ) حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ کا عرس شریف کے انتظامات کا نقارہ مبارک سے اعلان ہوگا ۔ 29 رجب المرجب بروز جمعرات بعد ادائی نماز ظہر پنجہ شاہ میں مجلس تولیت کمیٹی جمیع پیرزادگان کی نگرانی میں ختم القرآن ، قصیدہ بردہ شریف و سلام بحضور خیرالانام میں گذرانہ جائے گا ۔ فاتحہ خوانی و دعاء ہوگی ۔ جلوس نقارہ مبارک پنجہ شاہ گلزار حوض سے برآمد ہوکر براہ چارمینار، شاہ علی بنڈہ ، انجن باؤلی سے ہوکر جامع مسجد جنگم میٹ میں چھلہ مبارک حضرت سیدنا بابا شرف الدین پہاڑی شریف درگاہ پہونچ کر غلاف مبارک چادرگل و سلام گذرانا جائے گا ۔
درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ میں مجلس غوثیہ
حیدرآباد /29 جنوری ( راست ) درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میں مجلس غوثیہ 30 جنوری کو مقرر ہے۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری نقشبندی کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید محفل درود شریف وختم قادریہ مقرر ہے۔ قرات کلام پاک حافظ احمد حسین کی ہوگی ۔ قادری الین احمد اور دوسرے نعت خواں ہدیہ نعت پاک حضورﷺ میں پیش کریں گے ۔
الاوہ سرطوق میں مجلس عزاء
حیدرآباد /29 جنوری ( پریس نوٹ ) جناب احسان علی عابدی کی اطلاع کے بموجب مجلس عزاء بروز جمعرات 8.30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مسرس زاہد علی ، مختار علی ، مہدی علی ، تراب علی مرثیہ خوانی کریں گے ۔
انتسویں شریف
حیدرآباد /29 جنوری ( راست ) انیسویں شریف ماہانہ محفل سماع حضرت شاہ محمد قاسم المعروف حضرت شیخی حالی ابوالعلائیؒ درگاہ ممدوح اردو شریف عقب پتھر گٹی 29 رجب المرجب بروز جمعرات مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب چراغ چشتیاں روشن کی جائے گی ۔ بعد سلام خیرالانام و پیش کشی چادرگل و محفل سماع منعقد کی جائیگی ۔
حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ ؓ کا فقہ کی تدوین اُمت مسلمہ پر احسان ، مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد : 29 جنوری( راست) 2شعبان حضرت اماموں کے امام حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ کا یوم وصال ہے ۔ اس موقع پر مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ ؓوہ امام ہیں جن کے متعلق حضورؐ نے بحوالہ حدیث صحیح مسلم یہ پیشن گوئی فرمائی کہ اگر دین ثریا میں ہوتو عنقریب فارس کا ایک شخص اس کو حاصل کرے گا ۔ حضرت جلال الدین سیوطیؒ نے فرمایا کہ بذریعہ خواب حضورؐ نے خود حضرت ابو حنیفہؐ سے فرمایا قضاء و قدر نے تمہیں میری سنت کے زندہ کرنے کا سبب بنایا ہے ۔ اب تم گوشہ نشینی چھوڑ کر آگے بڑھو ۔ چنانچہ آپ نے دنیا میں سب سے پہلے فقہ کی تدفین کی جس کے متعلق بڑے بڑے آئمہ نے حضرت ابو حنیفہؓ کے اس کام کو امت مسلمہ پر احسان عظیم فرمایا ۔ اسی بنا پر مسلک حنفی کی بنیاد پڑی ۔ آپ کے ہزاروں شاگردوں میں وہ بھی ہیں جو امام بخاریؒ اور صحاح ستہ و مشکوٰۃ کے محدثینؒ کے امام ہیں ۔ امام شافعیؒ نے کہا کہ لوگ ( تمام محدثین) و آئمہ فقہ میں حضرت ابو حنیفہؒ کی عیال ہیں ۔ حضرت ابو حنیفہؓ جو خود تابعی ہے چند صحابہؓ سے راست حدیث روایت کی ہے ،الحاصل آپ کا مذہب حنفی ، عباسی ، عثمانی ، سلجوقی اور مغل سلطنتوں کا قانون تھا ۔ آج بھی ورلڈ فیکٹ ڈاٹا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 200 کروڑ مسلمانوں میں صرف 160 کروڑ سنی حنفی مسلمان ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے امام حضرت سیدنا امام آعظم ابو حنیفہؓ کو اللہ ہماری طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے فیوض و برکات سے ہمکو مالا مال فرمائے آمین ۔
اختتام درس بخاری شریف و تہنیت تکمیل
حفظ القرآن برائے خواتین
حیدرآباد : 29 جنوری ( راست ) جامعتہ المومنات مغلپورہ میں 30جنوری بروز جمعرات 9بجے صبح جلسہ اختتام درس بخاری شریف تہنیت فارغ التحصیل شعبہ حفظ القرآن برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعتہ المومنات پس پردہ بخاری شریف کی آخری حدیث مبارکہ کا درس دیں گے ۔ عالمہ ھما النساء بخاری شریف کی آخری حدیث کی تلاوت کریں گے ۔ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی مفتیہ فریدہ بانو ، محترمہ شہناز ذکیہ صدیقہ ، حافظہ معراج ، محترمہ افضل خاتون ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ عاتکیہ طیبہ ، مفتیہ نکہت حسینی ، مفتیہ عائشہ سمیہ ، مفتیہ صدیقہ فاطمہ ، حافظہ رقیہ کلثوم ، حافظہ فرحین فاطمہ ، حافظہ حفصہ فرحت شرکت کریں گے ۔