دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہر ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔
مولانا مفتی فیروز عالم مصباحی کی آمد
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : جامعہ طیبۃ الرضا چنتل میٹ کے زیر اہتمام 8 فروری بعد نماز عشاء روبرو جامع ہذا منعقد شدنی جلسہ دستار بندی و طیبۃ الرضا کانفرنس میں سیمانچل کی علماء کونسل اسلام پور کے صدر اعلیٰ حضرت مولانا مفتی فیروز عالم مصباحی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 5 فبروری ۔ ( راست ) حضرت حبیب احمد بن عیدروس بن حسین العیدروس رحمۃ اللہ علیہ کے عرس شریف کے مراسم کا زیرنگرانی حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر بن احمد العیدروس 11 فبروری بروز منگل بعد نماز مغرب صندل مالی سے آغاز عمل میں آئے گا ۔ بارگاہِ عیدروسیہ درگاہ خطۂ صالحین میں حضرت حبیب مجتبیٰ قبلہ بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف ، صندل مالی و دیگر تقریبات کی نگرانی فرمائیں گے ۔ محفل سماع و چراغاں کا 13شعبان المعظم بروز چہارشنبہ کو بعد نماز مغرب درگاہ خطہ صالحین نامپلی میںقصیدہ بردہ سے آغاز ہوگا مابعد محفل سماع منعقد ہوگی ۔ مراسم عرس کا اختتام نگران محفل حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس کی دعاء پر ہوگا۔