مذہبی خبریں

   

چنچل گوڑہ کالج گراؤنڈ پر آج مرکزی جلسہ شب برات و تحفظ ختم نبوت
مفتی محمد ظفر نوری ازہری ، مفتی فیض احمد مصباحی ، مفتی تجمل حسین نورانی ، مولانا سید عبدالمعز حسینی قادری شرفی کے خطابات
حیدرآباد /12 فروری ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ شب برات و تحفظ ختم نبوت ﷺ 13 فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء گورنمنٹ جونئیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئے گا ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتوانی نگرانی محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد اخلاق اشرفی حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، افتخار شریف امریکہ ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ، جناب سید اعزاز محمد قادری شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقرر مفتی محمد ظہر نوری ازہری گوالیار ایم پی ، مولانا مفتی فیض احمد مصباحی ساؤتھ آفریقہ اور مہمان مقرر مولانا مفتی محمد تجمل حسین نورانی جھارکھنڈ کے شب برات خطابات ہوں گے ۔ نیز عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کیلئے رقت انگیزی دعاء ہوگی ۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا انصار احمد بیگ نظامی ایڈوکیٹ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں مولانا سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی ، مولانا محمد اقبال احمد رضوی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہوں گے ۔

بزم رحمت عالم کاقلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر آج مرکزی جلسہ شب برات
حضرت علامہ مولانا محمد فروغ القادری (انگلینڈ) اور مولانا مفتی محمد حماد رضا (یوپی) کی شرکت
حیدرآباد۔12فروری(راست)کل ہند بزم رحمت عالم کا مرکزی جلسہ شب برات 13 فروری جمعرات کو بعدنمازعشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر منعقدہوگا۔صدر بزم رحمت عالم جناب ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ ہائیکورٹ صدارت کریں گے۔ مولانا سید محمود حسینی قادری الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی کی سرپرستی اور مولانا حافظ مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی کی نگرانی ہوگی۔بیرونی مہمان مقرر مولانا مفتی محمد حماد رضا مراد آباد (یوپی)اور حضرت علامہ مولانا محمد فروغ القادری سکریٹری ورلڈ اسلامک مشن (انگلینڈ) کی خصوصی شرکت ہوگی.مولانا مفتی محمد حماد رضا مایہ ناز مقرراور شہنشاہ خطابت کے نام سے جانے جاتے ہیں وہ پھر ایک بار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں ۔ دوسرے مہمان مقرر علامہ مولانامحمد فروغ القادری کا شمار دنیا کے عظیم اکابر علماء کرام و دانشوروں میں ہوتا ہے۔ آپ ایک اور بار بزم رحمت عالم کی دعوت پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ مولانا کے خطابات سے مسلمانوں کے دل روشن ہوتے ہیں۔ مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی قادری کی خصوصی شرکت ہوگی ۔ حافظ و قاری محمد فیروز خان اور مفتی محمد صلاح الدین امام و خطیب درگاہ حضرت برہنہ شاہ رحہ کا بھی خطاب ہوگا۔ آغاز حافظ محمد علاء الدین ذکی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری محمد خالد امین نقشبندی قادری ‘ مولانا محمد فاروق قادری اور صمد علی خان قادری شمیمی نعت شریف پیش کریں گے۔محمد مصطفی خان قادری ناظم ہونگے۔ حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری صدر اسقبالیہ ہیں ۔ جلسہ کے مشاہدہ کیلئے مقامی ٹی وی چینلس پر براہ راست نشر کیا جا ئیگا خواتین کیلئے اسٹیڈیم کے عقبی حصہ پر خصوصی پردہ کا انتظام رہیگا۔ جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے بتا یا کہ بزم رحمت عالم عوام کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر شرکاء کیلئے بہتر انتظامات کر رہی ہے۔ پینے کے پانی کیلئے بندوبست کیا جائیگا۔حافظ محمد ساجداحمد قادری اور جی ایم معراج نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

جامع مسجد چوک میں آج مرکزی جلسہ شب برأت
حیدرآباد : /12 فبروری (راست) محمد زید حسامی کے بموجب امارت ملت اسلامیہ ٹرسٹ کے زیراہتمام جامع مسجد چوک میں /13 فبروری بروز جمعرات 10 بجے شب ’’جلسہ شب برأت‘‘ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر اور مولانا محمد احمد محی الدین حسامی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، مصطفٰی صدیقی حسامی اور حافظ نصیر الدین حسامی پیش کریں گے۔ مولانا غوث محی الدین حسامی ، مولانا شیخ طاہر حسامی ، مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی اور قاضی حافظ محمد معز الدین قادری چشتی حسامی خطاب کریں گے ۔ نیز اخیر میں نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔
شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں جلسہ شب برأت
حیدرآباد۔/12 فروری، ( راست ) شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں 13 فروری بروز جمعرات بموقع شب برأت نماز عشاء 9:30 بجے شب ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں مولانا حافظ محسن بن محمد الحمومی اور مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب مسجد ہذا کے خطابات ہوں گے۔
جامع مسجد دارالشفاء میں آج مرکزی جلسہ شب برأت
حیدرآباد : /12 فبروری (راست) جامع مسجد دارالشفاء کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجد دارالشفاء میں /13 فبروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء ’’جلسہ شب برأت‘‘ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر اور قاری عبدالہادی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت مصطفیٰ صدیقی حسامی ، مولانا ناصر پیش کر یں گے ۔ مولانا قاری عبدالباری امام مسجد ہذا خطاب کریں گے ۔ نیز اخیر میں نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نظامت کے فرائض قاری عبدالباری انجام دیں گے نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔

دعائے نصف شعبان و
اعمالِ شب برأت
حیدرآباد۔/12فروری، ( راست ) دعائے نصف شعبان المعظم و اعمال شب برأت 14 شعبان المعظم بروز جمعرات بوقت 10 بجے شب خانقاہ قادریہ شریف درگاہ حضرت سید شاہ محمد باقر حسینی فقیر پاشاہ ؒ باقر نگر بستی نبی کریم کالونی عید گاہ تالاب میر عالم پر مقرر ہے۔ عشاء کی جماعت 10 بجے شب ہوگی۔ بعد نماز عشاء حلقہ ذکر ہوگا۔ قصیدہ بردہ شریف مولود برزنجی کے بعد مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حیدر پاشاہ فضائل و اعمالِ شب برأت بیان کریں گے۔ تین مرتبہ تلاوت یسین شریف و دعائے نصف شعبان پڑھائی جائے گی۔
ll مرقد عشاق بارگاہ حضرت فضل ؒ عیدی بازار نزد بند ناکہ دعائے نصف شعبان مولانا شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی القادری المعروف ملتانی پاشاہ پڑھائیں گے۔ اس دعاء کے ساتھ ترقی رزق، درازی عمر، دافع بلایات کی دعاء بھی ہوگی۔ نماز عشاء ٹھیک 10 بجے ہوگی۔