مذہبی خبریں

   

مدرسہ صوفیہ کا جلسہ تقسیم اسناد
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : پروفیسر ڈاکٹر سید تنویر الدین خدانمائی ڈائرکٹر مدرسہ صوفیہ کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا کا جلسہ تقسیم اسناد 20 فروری بعد ظہر 2 بجے دن قونصل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران حیدرآباد واقع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 7 مقرر ہے ۔ اس جلسہ میں ہزاکسلینسی آقا مہدی شاہرخی قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد کے ہاتھوں سے مدرسہ صوفیہ کے کامیاب طلبہ حضرات کو سند دی جائے گی ۔ جناب عامر علی خاں ایم ایل سی و مدیر روزنامہ سیاست مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پروفیسر تنویر الدین خدانمائی مدرسہ صوفیہ کی مختصر تاریخ و موجودہ کارکردگی پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔۔

جمعہ کی فضیلت واہمیت ۔مولاناغوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔ 19۔ فروری (راست) ۔ مولاناغوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس دن مسلمان کثیر تعداد میں نماز بعد زوال آفتاب جو بجائے فرض ظہر کے ہوتی ہے ادا کرنے کے لئے شہر کی بڑی بڑی مسجد میں جمع ہوتے ہیں ۔احادیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کی روشنی میں اس دن کی فضیلت یوں بھی ظاہر ہے کہ تخلیق آسمان و زمین کا تکملہ اس دن ہوا، جنت میں حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش بھی اسی دن ہوئی اور یہی دن تھا کہ حضرت آدم علیہ السلام جنت سے زمین پر اتار دیئے گئے ، میدان عرفات میں ان کی توبہ بھی اسی دن قبول ہوئی ساعت آخر یعنی قیامت کا دن بھی یہی قرار پایا اور اسی دن میں ایک ایسی گھڑی بھی نماز جمعہ کے وقت رکھی گئی ہے کہ اس وقت نمازی جو بھی خدا سے مانگے اسے مل جائے۔ حدیث شریف میں ہے کہ بہترین دنوں میں سب سے بہترین دن جمعہ کا ہے اور قرآن مجید میں ایک سورہ کا نام ہی ’’سورہ جمعہ ‘‘ ہے اور جمعہ کے دن کو مسلمانوں کے لئے یوم عید کہا گیا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ جمعہ تمام دنوں پر فضیلت رکھتا ہے ، یہ خدا کے نزدیک سب دنوں سے زیادہ معظم ، بلکہ عید الفطر اور عید الاضحی سے بھی زیادہ افضل ہے ۔ ایک روایت کی روشنی میں میدان جہاد کا مرد مجاہد اور جمعہ کی نماز میں شریک رہنے والا بہ اعتبار فضیلت دونوں برابر ہیں۔ جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں اگر کوئی مسلمان مرجائے، تو اس پر سوالِ قبر نہیں ہوگا اور وہ روز حشر تک عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ شب جمعہ اگر ایک جگمگاتی رات ہے، تو اس کا دن روز روشن کی طرح ہے۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ جمعہ کے دن کی اہمیت وافادیت کو سمجھیںاوراس دن شاداں وفرحاں رہیں اورغریبوں ومسکینوں کی مدد فرمائیں۔

محفل استقبال رمضان و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : بزم کشور کے زیر اہتمام 23 فروری اتوار 11 بجے دن محفل استقبال ماہ رمضان اور نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی صوفی شاہ سلطان شطاری منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ، مولانا زعیم الدین حسامی اور ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد عظمت رمضان بیان کریں گے ۔ ڈاکٹر جاوید کمال حمد اور شہباز قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ دیگر معزز مہمانان میں پروفیسر ایس اے شکر ، جناب طارق انصاری ، جناب افضل بیابانی خسرو پاشاہ ، جناب عظمت اللہ حسینی ، جناب عبید اللہ کوتوال ، جناب طاہر بن حمدان ، پروفیسر مجید بیدار اور مولانا مظفر اللہ صوفی شامل ہیں ۔ جلسہ کی کارروائی ڈاکٹر جاوید کمال چلائیں گے ۔ جلسہ کے بعد نعتیہ مشاعرہ ہوگا جس میں صوفی سلطان شطاری ، مولانا صادق محی الدین فہیم ، جلال عارف ، نور آفاقی ، قاضی فاروق عارفی ، سردار سلیم ، سمیع اللہ حسینی سمیع ، شیخ اسمعیل صابر ، پروفیسر مسعود احمد ، اکبر خاں ، فرید سحر ، نور الدین امیر ، لطیف الدین لطیف ، جنید حسینی ، ارشد شرفی ، سراج یعقوبی ، نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ ناظم مشاعرہ لطیف الدین ہوں گے ۔۔

جامعہ ریاض البنات کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن و ختم بخاری شریف
حیدرآباد۔19 فبروری( پریس نوٹ) محترمہ صالحاتی عابدہ کے بموجب جامعہ ریاض البنات قدیم ملک پیٹ کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن و ختم بخاری شریف زیرصدارت محترمہ اسماء امۃ العزیز اسماء بروز ہفتہ 22 فبروری کو صبح 9.30 بجے ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال واحد نگر‘ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔رمہ صالحاتی بشریـ تبسم گجرات‘ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گی۔ حافظہ عالمہ نفیس فاطمہ تکمیل حفظ قرآن مجید کو انجام دیں گی۔ محترمہ امۃ المعز عظمیٰ تاثرات پیش کریں گی۔ محترمہ امۃ العزیز قانتہ جلسہ کی کارروائی چلائیں گی۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ استقبال رمضان المبارک ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندیؒ کا انگریزی اردو لٹریچر دستیاب رہیگا ۔۔

جشن شہزادہ علی اکبر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : غلام پنجتن کی اطلاع کے بموجب 21 شعبان بروز جمعہ 7-30 بجے شام عاشور خانہ پنجتنی (جعفری گلی ) کوٹلہ عالیجاہ میں قدیم سالانہ جشن شہزادہ علی اکبر مقرر ہے ۔ مدعو شعراء کرام منظومات پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض عمران پنجتنی انجام دیں گے ۔۔