رمضان تقویٰ ، تزکیہ نفس اور قرب الہٰی کا مقدس مہینہ
باقی مہینوں میں بھی اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین ۔ صدر تعمیر ملت ایوب حسینی کا بیان
حیدرآباد : /18 فبروری (راست) صدر تعمیر ملت سید ایوب حسینی نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے تقویٰ ، تزکیہ نفس اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا مقدس مہینہ ہے جو خیر و برکت ، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے ۔ اس کا پیغام قرآن سے ہدایت پانا ، توبہ و استغفار ، شب قدر کی تلاش اور غریبوں کی مدد کرکے ایک منظم امتی بننا ہے ۔ سید ایوب حسینی نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پراپنے ملت اسلامیہ کے نام اپنے پیام میں کہا کہ یہ مہینہ گناہوں پر ندامت کے ساتھ اللہ کی مغفرت طلب کرنے اور روحانی پاکیزگی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس ماہ مبارک رمضان کو نزول قرآن سے نسبت حاصل ہے ۔ اس لئے قرآن کی تلاوت ، فہم اور عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے اور کہا کہ کل ہند مجلس تعمیر ملت بھی اس ماہ مقدس میں قرآنی مذاکرات کے ذریعہ یہ پیام دیتی ہے کہ مسلمانوں کو اللہ تعالٰی کے احکامات اور حضور نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے راستہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ایوب حسینی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ہمدردی اور ایثار کا بہترین ذریعہ ہے جو افطاری کے دستر خوان پر دوسروں کو شریک کرنا ۔ معاشرہ کے غریبوں اور محتاجوں کی خبر گیری اور سخاوت اس ماہ مقدس کا اہم پیغام ہے ۔ انہوں نے آخری عشرہ کا اہتمام کرتے ہوئے اعتکاف اور طاق راتوں خاص کر لیلۃ القدر کی عبادتوں و دعاؤں کے ذریعہ قرب الہٰی حاصل کرنے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ رمضان المبارک ایک تربیت ہے تاکہ باقی 11 ماہ میں بھی اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرسکیں جس سے بروز قیامت قرب الہٰی و دیدار مصطفی نصیب ہو ۔
ماہِ رمضان کے تقاضوں کی تکمیل راہِ نجات کا بہترین ذریعہ
جماعت اِسلامی کا جلسہ استقبال رمضان ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، ڈاکٹر نعمان رضوی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔ 18 فروری (پریس نوٹ) ماہ رمضان کی آمد اہل ایمان کیلئے ایک عظیم نعمت ہے۔ خوش نصیب ہیں خدا کے وہ بندے جو اس مقدس مہینے کے تقاضوں کی تکمیل کرتے ہوئے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ رب ذوالجلال اپنے ان بندوں کیلئے ہمیشہ باقی رہنے والی جنت میں قیام کا فیصلہ کرتا ہے۔ ہمیں اس ماہ کا استقبال اس انداز میں کرنا چاہئے کہ ہم عزم کریں کہ اس پورے مہینے میں خیر کے کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جائیں گے اور ہر چھوٹے اور بڑے گناہ کے کاموں سے اجتناب کریں گے۔ روزوں، نمازوں، تلاوت قرآن، قیام اللیل کا اہتمام کرتے ہوئے لغویات سے اپنے آپ کو بچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد سیکریٹری شعبہ رابطہ عامہ جماعت اسلامیہ ہند حیدرآباد نے 15 فروری اتوار کو جماعت اسلامی ہند چارمینار کے زیراہتمام ہدایت فنکشن ہال، تالاب کٹہ میں جلسہ استقبال رمضان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ رمضان کا پہلا دہا رحمت کا، دوسرا دہا مغفرت کا اور تیسرا دہا جہنم سے چھٹکارے کا ہے۔ اس ماہ کی فضیلت جہاں روزوں کی فرضیت سے ہے، وہیں اس مہینے کو نزول قرآن کی وجہ سے عظمت والا مہینہ قرار دیا گیا۔ اللہ نے قرآن حکیم کو نازل کرکے ساری انسانیت پر احسان عظیم کیا ہے۔ قرآن کریم وہ کتاب ہدایت ہے جو انسانوں کو گمراہی اور تاریکیوں سے نکال کر صراط مستقیم کی راہ دکھلاتی ہے۔ ماہ رمضان میں قرآن پاک کی تلاوت اور سماعت کے ساتھ اس کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کا جذبہ ہم اپنے اندر پیدا کریں۔ جناب سید شاہ شمس الدین قادری معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند چارمینار نے تذکیر بالقرآن پیش کرتے ہوئے کہا کہ روزہ کا اصل مقصد تقویٰ حاصل کرنا ہے۔ صرف بھوکے پیاسے رہنا اور گناہوں سے نہ بچنا روزہ نہیں کہلاتا۔ رمضان کے شب و روز غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر سید نعمان حسن رضوی سیکریٹری ڈیر تلنگانہ نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ رمضان کی آمد سے پہلے ہی صحابہ کرام کو رمضان کا پورا اہتمام کرنے کی تاکید فرماتے اور آپؐ خود بھی کثرت سے عبادات میں مشغول ہوجاتے۔ رمضان کے روزے، تزکیہ نفس کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہر شخص اپنے طور پر اس بات کی کوشش کرے کہ اس کا نفس ہر قسم کی گناہوں سے پاک ہوجائے اور آئندہ اس سے کوئی گناہ سرزد نہ ہو۔ جناب سید عبدالفاطر حسان امیر مقامی جماعت اسلامی ہند چارمینار نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ہر سال استقبال رمضان کے جلسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد مسلمانوں میں رمضان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ جناب احمد سلیمان اظہر نے پروگرام کی نظامت کی۔ مظہرالدین، عبدالقدیر اور اقبال رضوی نے انتظامات میں حصہ لیا۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔
تعمیر ملت کا پہلا قرآنی مذاکرہ
حیدرآباد : /18 فبروری (راست) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام پہلا قرآنی مذاکرہ /22 فبروری بروز اتوار بوقت بعد نماز ظہر 1.30 گلشن خلیل تالاب مانصاحب زیرصدارت سید ایوب حسینی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت منعقد ہوگا ۔ مذاکرہ کا آغاز قرأت کلام پاک حافظ محمد سلیمان نعت شریف قاری سید شاہنواز ہاشمی سے ہوگا ۔ اس مذاکرہ کو مولانا محمد زعیم الدین حسامی بعنوان ’’زکٰوۃ کی افادیت و اہمیت‘‘ ، حافظ و قاری سید مدثر احمد ملتانی صاحب بعنوان ’’قرآن اور صاحب قرآن ‘‘ ، محمد سیف الرحیم قریشی نائب معتمد عمومی تعمیر ملت بعنوان ’’رمضان المبارک کے تقاضے اور ہمارا معاشرہ ‘‘ مخاطب کریں گے ۔
جلسہ فضائل رمضان و طرحی غیرطرحی حمدیہ مشاعرہ
حیدرآباد۔ 18 فروری (پریس نوٹ) قاضی فیض صدیقی کے بموجب ادارہ ادب صادق و بزم مزاح صادق کے زیراہتمام یکم رمضان المبارک کو 3 بجے دن سہیل منشن ، پلر نمبر 17 مہدی پٹنم میں جلسہ فضائل رمضان اور طرحی حمدیہ مشاعرہ بطرح ’’چلا دو جہاں میں تو سکہ خدا کا‘‘ (قافیے سکہ، دیکھا۔ ردیف خدا کا ہوگا) منعقد ہوگا۔ غیرطرحی حمد بھی سنانے کی اجازت رہے گی۔ جلسے کو مفتی ذاکر حسین نوری، قاضی محمد سراج الدین رضوی، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صداق اور زاہد ہریانوی مخاطب کریں گے۔ ادبی اجلاس کی صدارت قاضی محمد سراج الدین رضوی کریں گے جبکہ حمدیہ مشاعرہ کی صدارت مفتی ذاکر حسین نوری کریں گے۔ نظامت اور خیرمقدمی تعارفی تقریر ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق کی ہوگی۔ جناب اے آر سلیم کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، قاضی فاروق عارفی، سمیع اللہ سمیع، زعیم ذمرہ ، ارشد شرفی، لطیف الدین لطیف، ڈاکٹر مبشر احمد نشتر ہوں گے۔
دارالعلوم النعمانیہ کے فارغین حفظ کی
سوا پارہ نماز تراویح میں خدمات
حیدرآباد : /18 فبروری (راست) دارالعلوم النعمانیہ کے فارغین حفظ چاند رات سے نماز تراویح میں سوا پارہ قرآن مجید اپنے نام کے محاذی مساجد و مراکز میں سنارہے ہیں ۔ حافظ محمد عبدالقیوم نعمانی مسجد عزیز النساء اعظم شاہین نگر ، حافظ وجیہہ اللہ سبحانی نعمانی جامع مسجد باغ جہاں آرا ء، حافظ محمد معز الدین مکرم نعمانی مسجد درگاہ اسد اللہ شاہ گنج ، حافظ محمد عبدالحکیم نعمانی مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر ، حافظ محمد فصیح الدین نعمانی مسجد رحمتیہ یاقوت پورہ ، حافظ سید واحد علی نعمانی مسجد منت بنڈلہ گوڑہ ، حافظ سید احمد غوری نعمانی مسجد بلال غوث نگر نواب صاحب کنٹہ ، حافظ محمد عبدالوحید نعمانی مسجد سالار جنگ کاماٹی پورہ ، حافظ سید من اللہ حسینی نعمانی مسجد عبدالرزاق ترپ بازار ، حافظ محمد سیف الدین نعمانی مسجد قباء شاہین نگر ، حافظ احمد محی الدین نعمانی مسجد موسیٰ ظہیرآباد ، حافظ محمد الیاس مسجد ظہیرآباد ، حافظ محمد عبدالمتین نعمانی مسجد احمد نظام آباد ، حافظ محمد سلیم ملک نعمانی مسجد منور اننت پور ، حافظ محمد عابد فورسیزن ہائی ٹیک سٹی ، حافظ محمد شکیل مسجد ولجہ مراد نگر ، حافظ محمد وسیم اکرم مسجد لال نارائن پیٹ، حافظ محمد فہد مسجد فتح میدان بانڈ لائنڈ ، حافظ محمد عبدالصمد نعمانی مسجد بلال وجئے واڑہ ، حافظ محمد عبدالصمد تاج نعمانی مسجد جھولتا منارہ گجرات ، حافظ محمد عادل شریف مسجد غوث الثلقین وٹے پلی ، حافظ محمد عبدالقادر راشد مسجد محمدیہ لنگر حوض ، حافظ عطاء اللہ سفیان مسجد سیدنا عمر فاروق شکر گنج ، حافظ محمد انواراللہ نعمانی مسجد درگاہ شریف نور دریا رائچور ، حافظ محمد برہان مسجد امام قاسم ادونی ، حافظ محمد فرحان نعمانی مسجد دائی مرتضیٰ مغل پورہ ، حافظ محمد عالم انصاری نعمانی مسجد محمدیہ بی ایچ ای ایل ، حافظ عبدالوحید مسجد تکیہ ظہور شاہ سید علی چبوترہ ، حافظ محمد عبدالرشید مسجد صدیقیہ ناگا باؤلی حافظ خواجہ معید الدین سفیان مسجد فریدیہ شکرگنج ۔
دارالعلوم النعمانیہ کے فارغین حفظ کی عشرہ اولیٰ کی نماز تراویح میں خدمات
حیدرآباد : /18 فبروری (راست) حافظ جمیل احمد علوی استاد مدرسہ ہذا کی اطلاع کے بموجب دارالعلوم النعمانیہ کے فارغین حفظ اپنے نام کے محاذی مساجد و مراکز میں چاند رات سے نماز تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن مجید سنارہے ہیں ۔ حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی نعمانی جامع مسجد چوک ، حافظ محمد غوث الدین نعمانی جامع مسجد افضل گنج ، حافظ شیخ اسلم نعمانی مسجد لعل علی خان چیلہ پورہ ، حافظ محمد عبدالواحد نعمانی مسجد چیلہ پورہ ، حافظ محمد عبدالعظیم نعمانی جامع مسجد حافظ ڈنکا ، حافظ مرزا فصیح الدین بیگ نعمانی مسجد خلفائے راشدین جہاں نما ، حافظ محمد عبدالسمیع نعمانی خانقاہ سقاف بہادر پورہ ، حافظ سید مشرف خالدی مسجد یکخانہ املی بن ، حافظ محمد لطیف احمد ، مسجد الماس علی آباد ، حافظ مسیح الدین غوری نعمانی مسجد سالار جنگ دیوان دیوڑھی ، حافظ احمد ریاض لیئق نعمانی مسجد بلند کوکاٹٹی ، حافظ خواجہ بہاء الدین نعمانی مسجد شکور محمد گولی پورہ حافظ محمد منہاج محی الدین نعمانی مسجد آمنہ بیگم سلطان شاہی ، حافظ ناصر شریف مسجد نور غوثیہ ناچارم، حافظ محمد انوارالحق محمود نعمانی مسجد قادرالدولہ کوٹلہ عالیجاہ ، حافظ سید سعید الدین نعمانی مسجد غوث اعظم مقطع مدار ، حافظ جمیل احمد علوی نعمانی جامع مسجد عنبرپیٹ ، حافظ محمد فرید نعمانی انجمن فنکشن ہال مشیرآباد ، حافظ سید محمد علی نعمانی مسجد شہامت جنگ موسیٰ باؤلی ، حافظ محمد رفیق الدین نعمانی مسجد سیف اللہ وٹے پلی ، حافظ محمد خورشید نعمانی مسجد افضل خان گھانسی بازار ، حافظ ماجد احمد نجیب ذاکر نعمانی معراج النساء چٹکنی پورہ ، حافظ سید صابر علی سہیل نعمانی مسجد میاں خان پنچ محلہ (رات 11 بجے شب) ، حافظ کلیم موسیٰ خان نعمانی مسجد یٰسین سید علی چبوترہ ، حافظ میر ناصر علی خان نعمانی جامع مسجد جہاں نما ، حافظ محمد عقیل نعمانی مسجد محمدیہ کنچن پھول باغ ، حافظ محمد شریف نعمانی مسجد لنگم پلی ، چاند رات سے حسب ذیل حضرات نماز تراویح میں روزانہ چھ پارے قرآن مجید سنارہے ہیں ۔ حافظ محمد مجاہد نعمانی جامع مسجد دستگیر چارمینار حافظ محمد اسلم شریف نعمانی مسجد وزیر النساء دبیر پورہ جبکہ حافظ محمد صلاح الدین نعمانی مسجد محمدیہ مادنا پیٹ حافظ محمد فیاض پٹیل نعمانی جامع مسجد عثمان گنج میں پانچ پارے سنائیں گے ۔
جشن ولادت حضرت
غوث اعظم دستگیرؒ
حیدرآباد : /18 فبروری (راست) جشن ولادت حضرت غوث اعظم دستگیرؒ بمقام نبی خانہ حضرت خیرالمبین ؒ پتھر گٹی منڈی میرعالم روڈ /29 شعبان بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے ۔
اقراء قرأت سوسائٹی کو تعطیلات
حیدرآباد : /18 فبروری (راست) قاری محمد عبدالواسع بلال سکریٹری اقراء قرأت سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب سوسائٹی کی تمام برانچس بشمول اتوار کو مکہ مسجد میں ہونے والی قرأت و اذاں کی کلاس کو رمضان المبارک کی سالانہ تعطیلات رہے گی ۔ /29 مارچ سے تعلیم کا دورہ آغاز ہوگا ۔
دفتر سیاست میں نیٹ ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 18 فبروری (راست) نیٹ کے ماڈل ٹسٹ سیریز کے تحت 50 پیپرس اور 5 امیگریشن اتوار 22 فبروری کو 11 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مہیا کئے جائیں گے۔