اسلام آباد : پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بھلے ہی ترقی اور دنیا بھر میں ملک کو زیادہ سے زیادہ قابل قبول بنانے کی راہ ہموار کرنے کے ویژن کے ساتھ مشکل پائی ہے لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہیکہ اسے بھی وہی دیرینہ چیلنج کا سامنا ہے جیسا کہ سابقہ حکومتوں کو رہا ہے۔ پاکستان میں حالیہ عرصہ میں مذہبی افکار سے ازحد متاثر گروپ تیزی سے ابھرے ہیں اور ان گروپوں نے شہر شہر احتجاج منظم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے کام کاج کو مفلوج کردیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کٹر پسند مذہبی گروپ ہے جسے ملک بھر میں زبردست تائید وحمایت حاصل ہے ۔ اس کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں اور حامیوں نے آنے والے دنوں میں دارالحکومت اسلام آباد ہلہ بولنے کی دھمکی دی ہے۔ گروپ کا مطالبہ ہیکہ فرانسیسی سفیر کو خارج کیا جائے جسے حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔