مراقش میں 2عمارات منہدم ،19 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

رباط : 10 ڈسمبر ( ایجنسیز ) مراقش میں 2 عمارات منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔مراقش کے ریاستی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی شہر فاس میں 2 عمارات منہدم ہوگئیں۔عمارات منہدم ہونے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ ایک دوسرے سے جڑی 4 منزلہ 2 عمارات گرگئی تھیں۔ان عمارات میں 8 خاندان مقیم تھے اور یہ المستقبل کے علاقے میں واقع تھیں۔واقعہ کے بعد مقامی حکام، سکیورٹی سروسز اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔زخمی افراد کو فاس کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملبے تلے افراد کو تلاش کیا جاسکے۔