مراٹھواڑہ میں کوروناکے 32 نئے کیسز ، 8 اموات

   

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 322 نئے کیسز سامنے آئے اور 8 افراد کی موت ہو گئی ۔ طبی حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی ۔ اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ میں سب سے زائد 176 نئے کیسز درج کئے گئے اور 3 کی موت ہو گئی ، اس کے بعد اورنگ آباد میں 36 کیسز اور 2 افراد کی موت ، عثمان آباد میں 69 کیسز اور ایک شخص کی موت ، لاتور میں 15 کیسز اور ایک شخص کی موت ، جالنہ میں 11 کیسز اورایک شخص کی موت ، ہنگولی میں 7 کیسز اورایک شخص کی موت ، ناندیڑ میں 6 کیسز اور پربھنی میں دو کیسز درج کئے گئے ۔