اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے مراٹھوارہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 337 نئے معاملے سامنے آئے اور 10 لوگون کی موت ہوئی ہے ۔ ہیلتھ افسران نے آج یہ اطلاع دی۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹر سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق علاقے کے 8 ضلعوں میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 28 نئے معاملے سامنے آئے اور پانچ لوگوں کی موت ہوئی، اس کے بعد بیڑ میں 180 معاملے چار کی موت، پربھنی میں ایک نیا معاملہ اور ایک کی موت، عثمان آباد 72 معاملے ، لاتور 41، جالنا 9 ، ہنگولی میں تین اور ناندیڑ می دو معاملے درج کئے گئے ۔