مرتے دم تک مسلمان رہوں گی۔لو جہادکا اسلام میں کوئی تصور ہی نہیں، یاسر کی مشرف بہ اسلام بیوی کا بیان

   

نئی دہلی: مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونے والی خاتون ہدی کے شوہر کو گرفتار کیا ہے۔ یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہدی کو زبردستی مسلمان بنایا گیا تھا لیکن اس نے ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ اسلام میں سچائی اور لڑکیوں کی عزت ہے۔