مرضی کے بغیر شادی، باپ کا بیٹی پر قاتلانہ حملہ

   

٭ ٹی وی اور فلم اداکارہ تروپتی شنکھ دھر نے انسٹاگرام پر متواتر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اُن کے والد ان کی مرضی کے خلاف شادی سے انکار پر اُسے قتل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ 19سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد ایک 28سالہ شخص سے ان کی مرضی کے بغیر شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم انکار کرنے پر والد نے ان کے بالوں کو کھینچتے ہوئے ان پر حملہ کردیا ۔