مرلی دھرن کیرالا میں بی جے پی کے چیف منسٹر امیدوار

   

تھرواننتاپورم : کیرالا میں میٹرو مین ای سریدھرن کو بی جے پی کے چیف منسٹر امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر وی مرلیدھرن نے سریدھرن کو چیف منسٹر کے امیدوار بنائے جانے سے متعلق رپورٹ کو غلط قرار دیا تھا لیکن انھوں نے فوری بعد اِس بات کی تردید کی کہ بی جے پی نے کیرالا اسمبلی انتخابات کے لئے سریدھرن کو اپنا چیف منسٹر امیدوار بنایا ہے۔ کیرالا میں انتخابی مہم کے دوران ہی بی جے پی کے اندر قیاس آرائیوں سے پارٹی کو نقصان پہونچ سکتا ہے۔ کیرالا بی جے پی اسمبلی انتخابات کا مقابلہ ای سریدھرن کی قیادت میں کرے گی اور رشوت ستانی میں ملوث سی پی آئی (ایم) اور کانگریس دونوں کو شکست دی جائے گی۔ بی جے پی کے قائدین اِس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ کیرالا کے عوام رشوت سے پاک ترقیات پر مبنی حکمرانی چاہتے ہیں۔ بی جے پی عام طور پر کسی بھی ریاست میں اپنے چیف منسٹر امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کرتی۔ جہاں وہ اقتدار پر نہیں ہے وہاں چیف منسٹر امیدوار کا نام مخفی رکھا جاتا ہے۔ لیکن سریدھرن نے چیف منسٹر کیرالا کی حیثیت سے عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا تھا اِسی لئے بی جے پی نے انھیں پارٹی میں شامل کیا۔ کیرالا بی جے پی یونٹ نے اب سریدھرن کی امیدواری کی توثیق کی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی انھوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔