نئی دہلی : وزیر فینانس نرملا سیتارامن آنے والے مرکزی بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو بہت بڑی راحت دینے والی ہیں ۔ ٹیکس دینے والوں کے ہاتھوں میں کچھ رقم باقی رہنے کیلئے انہوں نے جملہ ٹیکس ادائیگی میں سے 80 ہزار روپئے سالانہ راحت دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ بجٹ کی تیاری کے دوران اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ٹیکس دینے والوں کو اب 50 ہزار تا 80 ہزار کے درمیان راحت مل سکتی ہے ۔