ہنمکنڈہ 21؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 28 واں سالانہ جشن میلاد النبی ﷺکا انعقاد بتاریخ 10 ربیع الاول 26 سپٹمبر 2023 منگل کو بعد نماز عشاء منعقد ہوگااس جشن کو مقامی علماے کرام کے علاوہ دینی اسکالر محمد القادری رکن ورلڈ اسلامک مشن انگلینڈ۔ مولانا حافظ محمد جلیس احمد شیخ الادب جامعہ فاروقیہ عزیز العلوم مراد آباد یوپی ،مقامی علماے کرام ،مولانا حافظ محمد عرفان قادری ،مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی ورنگل سید مخدوم محی الدین ورنگل کے بزبان تلگو خطابات ہوںگے ۔نوٹ :خواتین کیلئے پردے کا اہتمام رہیگا۔اس کے علاوہ ہنمکنڈہ اور ورنگل کے گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولوں کے طلباء و طالبات کو تحریری۔تقریری۔نعتیہ۔مقابلے اور کویز میں حصہ لینے والوں کو انعام اول سلور میڈل اور دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات اور اسنادات دئے جائیںگے اور تمام حصہ لینے والوں کو ترغیبی اسنادات دئے جائیں گے۔جلسہ کی صبح بعد نماز فجر دعوت طعام لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے اور 12 ربیع الاول کو سرکاری دواخانہ ایم جی ایم اور زچگی دواخانہ مشن ہاسپٹل کے مریضوں میں پھل تقسیم کیے جاینگے۔
تلنگانہ ایس سی کارپوریشن چیرمین وائی نروتم کا دورہ نیالکل منڈل
نیالکل21/ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ایس سی کارپوریشن چیرمین وائی نروتم نے آج نیالکل منڈل پریشد ایم پی پی آفیس کا دورہ کیا یہاں ایم پی پی انجماں نائب ایم پی پی محمد غوث الدین بی آریس قائدین نے تہنیت پیش کی وائی نروتم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ریاست کی تمام طبقات کی فلاح و بہود کیلئے منفرد اقدامات انجام دے رہے ہیں ۔ریاست تلنگانہ کے دلتوں کیلئے حکومت کے ثمرات اسکیمات پہنچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دیں گئے اس موقع پر محمد یوسیف محمد رفیع الدین اشوک انجماں ویگر موجود تھے