مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو کا سر قلم کرنے پر جائیداد تحفہ دینے کا اعلان

   

راہول گاندھی کو دھمکی دینے پر کانگریس کے رکن ا سمبلی ویڈما بوجو پٹیل کا سنسنی خیز ریمارک
حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) اسمبلی حلقہ خانہ پور کے کانگریس کے رکن اسمبلی ویڈما بوجو پٹیل نے کانگریس قائد راہول گاندھی کے خلاف متنازعہ ریمارکس پر مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو پر سخت کی اور کہا کہ جو بھی مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو کا سر قلم کرکے ان کے سامنے پیش کرے گا انہیں اپنی ساری جائیداد تحفہ میں پیش کردینے کا سنسنی خیز اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے والد سے وراثت میں ایک ایکر 38 گنٹے زرعی اراضی حاصل ہوئی ہے ۔ وہ مرکزی وزیر کا سر قلم کرنے والے کو لکھ کر دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو نے قائد اپوزیشن راہول گاندھی کو ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا تھا ۔ اس کے علاوہ انہیں قتل کی بھی دھمکی دی تھی جس کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک بھر میں احتجاج کیا اور مختلف پولیس اسٹیشنس میں ان کے خلاف شکایتیں درج کروائی گئی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی بی مہیش کمار گوڑ نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کیڈر کو احتجاج کرنے پر زور دیا تھا ۔ ضلع عادل آباد کے اٹنور میں کانگریس کارکنوں نے مرکزی وزیر کا پتلا نذر آتش کیا ۔ اس احتجاجی پروگرام میں شرکت کرکے رکن اسمبلی ویڈما بوجو نے مرکزی وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی وزیر بٹو کا سر قلم کرنے والوں کو اپنی جائیداد تحفہ میں دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزراء اور بی جے پی قائدین راہول گاندھی کو دھمکیاں دے رہے ہیں مرکزی وزارت داخلہ تماشہ دیکھ رہی ہے ۔ انکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ 2