مرکزی وزیر نتن گڈکری کے خلاف انتخابی درخواست، سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر مانگا جواب

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر نتن گڈکری کے خلاف دائر انتخابی عرضی پر سپریم کورٹ نے نتن گڈکری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ گڈکری پر اثاثوں اور آمدنی سے متعلق معلومات چھپانے کا الزام ہے۔سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کے خلاف دائر انتخابی عرضی کی اپیل سے ماڈل ضابطہ اخلاق کے کچھ حصے کو خارج کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے گڈکری اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔