حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل(سیاست نیوز) ریاست کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم نے آج شہر میں مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ غیر مقامی ورکرس کیلئے قائم کردہ شیلٹرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیم گزشتہ پانچ دنوں سے حیدرآباد کا دورہ کر رہی ہے ۔ مرکزی ٹیم نے بی آر کے بھون میں اسپیشل چیف سکریٹری ہیلت شانتی کماری سے ملاقات کی ۔ انہوں نے تلنگانہ میں کورونا اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرکزی ٹیم نے ایس آر نگر میں واقع ایورویدک ہاسپٹل کا دورہ کیا ۔ مرکزی ٹیم نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام کنٹرول سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کنٹرول روم کو موصولہ ٹیلیفون کالس اور ان پر کی جانے والی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ غذا کی سربراہی اورکسی بھی مسئلہ کی صورت میں عوام ہیلپ لائین نمبر 040-21111111 سے ربط قائم کرسکتے ہیں ۔